0

وفاق نے کرونا کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا، مولا بخش چانڈیو کا الزام

کراچی:: مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاق نے دیگر بحرانوں کی طرح کرونا کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ وزیراعظم کی ناک کے نیچے دو کروڑ ماسک سمگل ہوئے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت نے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں۔ وزیراعظم ٹوئٹر اور وزرا پریس کانفرنسوں سے باہر نہیں نکلتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے بعد کرونا نے ہیجان برپا کر رکھا ہے جبکہ حکمران ٹوئٹر پر بانسری بجا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب فرماتے کہ گھبرانا نہیں لیکن قوم سی لیے تو گھبرائی ہے کہ آپ نگرانی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں