0

وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کردی،وزیراعظم نے دوبارہ اجلاس بلالیا

اسلام آباد:: وفاقی کابینہ کے ارکان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق فیصلہ متفقہ طورپر کیاگیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس ختم ہونے کے کچھ ہی دیر بعد وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس دوبارہ طلب کرلیا۔وزیراعظم نے آرمی چیف کی توسیع کی سمری بھی طلب کرلی ہے۔وفاقی کابینہ کاہنگامی اجلاس ساڑھے پانچ ہوگا۔اجلاس میں کابینہ ارکان نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کااختیارچیف ایگزیکٹو کے پاس ہے اور وہ اس حوالے سے متفقہ طورپرفوج کےساتھ ہیں۔کابینہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع ملکی صورتحال اور کشمیر کے حالات کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اس دوران وزیراعظم عمران خان قانونی ماہرین سے بھی رابطے کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں