0

وفاقی حکومت کی پالیسیوں کا خمیازہ ہر شخص بھگت رہا ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی:: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کا خمیازہ ہر شخص بھگت رہا ہے۔ ملک میں گیس، بجلی، بیروزگاری، آٹے اور چینی کے بحران آئے ہیں۔ 18 ماہ میں گڈ گورننس تو دور کی بات، گورننس تک نظر نہیں آ رہی۔

سندھ اسمبلی میں ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں سے کوئی بھی خوش نہیں، خان صاحب کے یوٹرنز سے لوگ تنگ آ چکے ہیں۔ وزیراعظم نے کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اٹھارہ ماہ میں گڈ گورننس تو دور کی بات، گورننس تک نظر نہیں آتی۔ ملک میں گیس، بجلی، بے روزگاری، آٹے چینی کے بحران آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آج ہر شخص غلط پالیسیوں پر سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلیم امام آئی جی سندھ ہیں، آئی جی تحریک انصاف نہیں، انھیں تحریک انصاف استعمال کر رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں عمر کوٹ سے ان سیاسی پناہ گیروں کو عوام شکست دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں