0

وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، خطے میں کشیدگی اور خدشات سے آگاہ کیا

اسلام آباد:: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انھیں خطے میں کشیدگی اور پاکستان کی طرف سے ممکنہ خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے زور دیا کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انھیں خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کاوشوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے اور مسئلہ کے پرامن حل کے لیے موثر کردار ادا کرے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان امن عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں