اسلام آباد:: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، وفاقی کابینہ امریکہ، ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لے گی۔
وفاقی کابینہ ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ 16 نکاتی ایجنڈہ پر غور کرے گی۔ وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابیینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
فلیگ آفیسر کی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پر تقرری کی منظوری کے علاوہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ فاٹا اور گلگت بلتستان کے چار فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائےگی۔ پی ایس او کے ایم ڈی، سی ای او کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔