اسلام آباد:: وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے تحفظات اور مطالبات پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا بھی جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی شریک ہوئے۔ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ سندھ کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔