0

وزیراعلی پنجاب کا بڑا اقدام، 71 میں سے 30 غیر ضروری کمپنیاں بند کرنیکا فیصلہ

لاہور:: وزیراعلی پنجاب نے صوبے کی کمپنیوں کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پنجاب کی 71 میں سے 30 غیر ضروری کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب 56 کمپنیز سکینڈل کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان ایکشن، اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‏کئی مہینوں کی محنت اور کارپوریٹ گورننس کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کی 71 میں سے 30 غیر ضروری کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا آج وہ لوگ معصوم شکل بنا کر گُڈ گورننس کے دعویدار بنتے ہیں جنہوں نے پچھلے دور میں غیر ضروری کمپنیاں بنا کر پنجاب کے خزانے کو نقصان پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں