0

وزیراعلیٰ پنجاب کمیٹی کی مخالفت کے باوجود لاہور جمخانہ کے مستقل ممبر بن گئے

لاہور:: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو لاہور جمخانہ کی مستقل ممبر شپ دیدی گئی، 3 ہزار افراد کو نظر انداز کرتے ہوئے لیز پالیسی اور شرائط کے خلاف انہیں ممبر بنایا گیا۔

وزیراعلیٰ کی ممبرشپ فیس 14 لاکھ روپے کس نے ادا کی؟ ممبران نے تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 60 سے زائد افراد کو من پسند فارمولے کے تحت ممبر بنایا گیا جو مناسب نہیں ہے۔

ممبران نے مطالبہ کیا کہ تین سال میں سینکڑوں افراد کی ممبرشپ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ ممبرشپ کے لئے ضروری ہے کہ پہلے امیدوار کا انٹرویو کیا جائے لیکن عثمان بزدار کا انٹرویو نہیں لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی ممبرشپ کا نمبر آر 13111 ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ممبران نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ممبر شپ کی مخالفت کی تھی لیکن چیئرمین کامران لاشاری نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے انہیں ممبر بنایا تاکہ وہ والڈ سٹی کے ڈی جی کے عہدہ پر مزید تعینات رہ سکیں۔

کامران لاشاری گروپ کے ممبران نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں تاہم ان کی تحقیقات ہونی چاہیں جبکہ کامران لاشاری نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور جمخانہ کی ممبر شپ دی گئی، ان کے دور میں بہت مثبت اور اچھے کام ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں