0

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے نئے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی ملاقات

کراچی:: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے سندھ میں تعینات نئے آئی جی پولیس مشتاق مہر کی ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو صوبے میں امن امان کو بہتر کرنے کی ہدایت دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نئے آئی جی سندھ آج اپنا چارج سنبھالیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سندھ کے امن و امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے، پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید بہتر اقدامات کرے، چاہتا ہوں کہ پولیس کی موجودگی عوام کیلئےباعث تحفظ ہو۔ نئےآئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ صوبے میں امن و امان کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں