0

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پرویز الہٰی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور:: وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے ا مور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی نے نئے سال میں بھی صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا، پرویز الہی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے نئے سال میں بھی مل کر کام کرتے رہیں گے۔ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ پرویز الہی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار محنت کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ میرے دور میں پنجاب ترقی کی عملی تصویر پیش کررہا تھا، صوبے کے خزانے کو سرپلس چھوڑا، بدقسمتی سے ماضی کی حکومت نے صوبے کو دیوالیہ کر دیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی بطور احسن چلانے پر چوہدری پرویز الہی کی خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں