راولپنڈی:: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دنیا کے کسی نظام میں لاش کونہیں لٹکایا جاتا۔ راولپنڈی والوں نے منی لانڈرنگ کرنے والوں کوشکست دی۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگراحتساب نہ ہوا توجمہوریت نامکمل رہے گی، عمران خان کا نام احتساب خان ہے، لوٹی دولت واپس لائے گا، مہنگائی،بے روزگاری کا اعتراف کرتا ہوں۔
شیخ رشید نے بلاول کی نقلیں کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتا ہے جب ڈائریکٹرتھا تواس وقت بچہ تھا، بلاول کہتا ہے، اگر پکڑا تو ہم خوفناک بن جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی شہریت بل کے خلاف پنڈی راجا بازارسے بڑی ریلی نکالیں گے، قائداعظمؒ نے بہت پہلے سوچ لیا تھا ہندو، مسلمان اکٹھے نہیں رہ سکتے،
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ راولپنڈی والوں نے منی لانڈرنگ کرنے والوں کوشکست دی، اپوزیشن کا مقصد لوٹی دولت بچانا ہے، اپوزیشن نے کبھی مہنگائی کے خلاف جلوس نہیں نکالا، پیپلزپارٹی والوں کے پاس حرام کا مال بہت ہے،شوق سے جلسہ کریں، سندھی بھائیوں مفت میں پنڈی نہ آنا ان سے دس دن کا خرچہ لینا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے دہشت گردی کی فضا قائم کی ہوئی ہے، بھارت کسی وقت بھی سرحدوں پرانتشارپھیلاسکتا ہے، پاک فوج کی طرح ہمیں بھی الرٹ رہنا ہوگا، آج بھارت میں جگہ آزادی، انقلاب کے نعرے لگ رہے ہیں، بھارت اپنے چنگل میں خود ہی پھنس چکا ہے، بھارتی مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے باہر نہ دیا جائے، ایسا ڈرامہ، ایسی مہم چلائی گئی جیسے نوازشریف آج ہی دنیا سے چلا گیا، سابق وزیراعظم کی پلیٹیں ہی لندن کی تھی، وہ لندن گیا توپلیٹ لیٹس اوپرنیچے نہیں ہورہی۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سترہ ماہ میں بہت سازشیں کی گئیں، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہا ہے، ان لوگوں کی اپنی سیاست ختم ہو رہی ہے، رانا ثنا اللہ کیس، احسن اقبال میں لیگل ٹیم بہتر جواب دے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں جلسہ کرنے والوں کوخوش آمدید کہتا ہوں، میں بھی لاڑکانہ جلسہ کرنے جاؤں گا، یہ نہیں ہو سکتا آپ میرے شہرمیں آئیں اورمیں لاڑکانہ جا کرجواب نہ دوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہتے ہیں پشگوئیاں کرتا ہوں، پنڈت فال نکالنے والا نہیں ہوں، ایم ایل ون بننے سے پنڈی سے کراچی کا سفر 8 گھنٹے تک ہو گا، 138ٹرینیں چل رہی ہے، موجودہ حکومت کے دور میں ایم ایل ون منصوبہ بنے گا۔