Parliment House 0

وزیراعظم کا تنخواہ میں گزارا نہ ہونے کا بیان، لیگی اراکین نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

اسلام آباد:: وزیراعظم عمران خان کا تنخواہ میں گزارا نہ ہونے کے بیان پر لیگی اراکین نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔

اس توجہ دلاؤ نوٹس پر اراکین اسمبلی کھیل داس، مائزہ حمید اور طاہرہ بخاری سمیت دیگر ارکان کے دستخط ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر وزیراعظم کا تنخواہ میں گزارا نہیں ہو رہا تو اراکین کا کیسے ہوگا؟

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیا وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے پر غور ہو رہا ہے؟ انہوں نے کہا تھا کہ تنخواہ میں گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں