0

وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو ملائیشیا جائیں گے، شیڈول طے

اسلام آباد:: وزیراعظم عمران خان ملائشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر 3 فروری کو ملائشیا جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلٰی سطح کا وفد بھی ملائشیا روانہ ہوگا، پاکستان اور ملائشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد میں ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں