لاہور:: آٹا بحران نے عوام کو گیس بم سے بچا دیا، وزیراعظم کی مداخلت پر گیس ٹیرف پر اضافہ موخر کر دیا گیا، اوگرا نے گھریلو صارفین کے لئے 191 فیصد ٹیرف اضافہ تجویز کیا تھا۔
آٹا بحران نے جہاں عوام کو مشکل سے دوچار کیا وہاں ایک فائدہ بھی دیدیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گیس ٹیرف پر اضافہ موخر ہو گیا۔ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس ٹیرف کی منظوری دینی تھی تاہم ملک بھر میں آٹا بحران پر حکومت نے فیصلہ موخر کیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت گیس ٹیرف میں اضافے کی آئی ایم ایف کو بھی یقین دہانی کرا چکی تھی، اوگرا نے گھریلو صارفین کے لئے 191 فیصد ٹیرف اضافہ تجویز کیا تھا جسے وزیراعظم کی مداخلت پر موخر کیا گیا ہے۔