اسلام آباد:: وزیراعظم سے سعودی شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کی ملاقات،اسلامو فوبیا،پاک سعودی تعلق ، معیشت اور سیاحت پر تبادلہ خیال ہوا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیزالسعودکی ملاقات ہوئی جس میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے موثراقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیاملاقات میں وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی،خسرو بختیار اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہااسلاموفوبیاکامقابلہ کرنے کیلئے موثربیانیے کی ضرورت ہے۔اسلامی تہذیب اجاگرکرنے کیلئے نوجوانوں کی شمولیت یقینی بنانی چاہیے۔انہوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ مذہبی اورتاریخی تعلقات ہیں۔وزیراعظم نے کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 100 سے زائددن ہوچکے کشمیری بدترین لاک ڈاو¿ن کاشکارہیں ۔عالمی برادری معصوم کشمیریوں کی جدوجہد کاساتھ دے۔اس موقع پر وزیراعظم نے معاشی تعاون پرسعودی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سیاحتی شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع ہیں، کرنٹ اکاو¿نٹ سرپلس سمیت اقتصادی اشاریوں میں بہتری آرہی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے پاکستان میں فلاحی کاموں پرسعودی شہزادے نے ان کی تعریف کی۔شہزادہ سلطان نے کہااسلام سے متعلق غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے کوششیں کرناہوں گی۔ شہزادہ سلطان نے سعودی عرب کی ترقی کیلئے پاکستان کے کردارکوبھی سراہا۔
0