اسلام آباد:: وزیراعظم ایک روزہ دورے پر قطر چلے گئے۔ عمران خان اپنے دورے کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان امیر قطر اور قطری سرمایہ کاروں سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران دو طرفہ تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔

