اسلام آباد:: وزیراعظم سے یوٹیوب، سیمنز اور سیپ کے چیف ایگزیکٹوز نے ملاقاتیں کیں جس میں ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ عمرن خان آج ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کریں گے۔
عمران خان سے بین الاقوامی ٹیلی کام کمپنی سیمنز کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر، سرمایہ اور آئی ٹی کے شعبے میں تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے یو ٹیوب کی سی ای او نے بھی ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی سیاحت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم سے سافٹ ویئر کمپنی سیپ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات ہوئی۔
عمران خان سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے بھی ملاقات کی، جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔