اسلام آباد:: وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کلیم امام نے ملاقات کی ہے جس میں سندھ میں امن و امان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
خیال رہے گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے آئی جی سندھ کی تعیناتی کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے نام حکومتی اتحادی جی ڈی اے کی جانب سے اعتراض کے بعد مسترد کر دیئے لہذا وفاقی کابینہ نے منظوری موخر کر دی۔
گورنر سندھ کو وزیر اعلی سے مشاورت کے بعد نئے نام تجویز کرنے کی ہدایات کر دی جبکہ حکومتی اتحادیوں نے بیرون سندھ سے آئی جی لانے کا مطالبہ کر دیا۔