0

ورلڈکپ انڈر نائنٹین، پاکستان اور زمبابوے کی جونیئر ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی

لاہور:: ورلڈکپ انڈر نائنٹین میں پاکستان اور زمبابوے کی جونیئر ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی، قومی کھلاڑیوں کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، ایونٹ کے فاتحانہ آغاز نے مزید کامیابیوں پر نظریں جما دیں۔

جنوبی افریقہ میں جاری تیرہویں انڈر نائنٹین ورلڈکپ کا 14 واں میچ، پاکستان اور زمبابوے کی جونیئر ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، ایونٹ میں پاکستان کا دوسرا میچ بھی دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی کھلاڑیوں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔

ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے جونیئر کھلاڑیوں کو بڑے گر سکھائے، فزیکل ٹریننگ کی گئی اور فیلڈنگ کی ٹف پریکٹس کرائی۔ چھوٹی عمر کے کھلاڑیوں نے بڑے ایونٹ کے دبنگ آغاز سے مورال ہائی کر لیا۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان انڈر نائنٹین ٹیم نے سات وکٹ کی فتح سمیٹی۔

ڈیبیو کرنے والے طاہر حسین نے تین شکار کیے جبکہ محمد وسیم کی تباہ کن بولنگ سے پانچ اسکاٹش بلے باز میدان بدر ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں