کراچی:: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماوں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب پر مشتمل وفد کراچی پہنچ گیا، وفد نے مزار قائدؒ پر حاضری بھی دی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا دورہ تنظیمی نوعیت کا ہے، یہ وہی شہر ہے جو بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار تھا، بوری بند لاشیں ملتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس شہر میں امن قائم کیا، ہمارے دور میں 200 سے زائد بند کارخانے دوبارہ کھلے۔ 2018 میں اس شہر کا مینڈیٹ چرایا گیا۔

