لاہور:: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہونے سے متعلق قانونی مشیروں سے دوبارہ مشاورت شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کے معاملے پر میاں شہباز شریف نے سینئر اور قانونی مشیروں سے ملاقات کی۔
ن لیگ کے صدر کی قانونی مشیروں سے ویڈیو کانفرنس بھی ہو چکی ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کئے جانے کا امکان ہے۔ نیب نے شہباز شریف سے پوچھے گئے 13 سوالات کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

