0

نور بخاری سوشل میڈیا سے نالاں، زندگی متاثر ہونے کا شکوہ

لاہور:: اداکارہ نور بخاری سوشل میڈیا سے نالاں ہو گئیں، کہتی ہیں جعلی اکاؤنٹ بنا کر ساکھ متاثر کرنیوالوں کو آخر ملتا کیا ہے، جھوٹی خبریں پھیلا کر زندگی متاثر کر کے رکھ دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہاکہ ملک بھر میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں رہ گیا، میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں سے تنگ آ چکی ہوں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک پر میرا جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور میں درخواست دے دی ہے، اعلیٰ حکام نے باقاعدہ کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں