0

نواز شریف کے لندن قیام میں توسیع کا معاملہ، پہلی میڈیکل رپورٹ مسترد

لاہور:: نواز شریف کے لندن میں قیام میں توسیع کے معاملے پر پنجاب حکومت نے پہلی میڈیکل رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں کئی اعتراضات اٹھا دیئے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹ ضمانت میں توسیع کی درخواست کیساتھ پیش کی گئی تھی۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف کے قیام کی مدت میں توسیع کی مخالفت کی، محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم دے دیا۔ میڈیکل بورڈ رپورٹ کا جائزہ لے گا پھر قیام میں توسیع دینے کا فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں