0

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ، حکومت کے میڈیکل بورڈ نے سر جوڑ لیے

لاہور:: پنجاب حکومت کے میڈٰیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے سر جوڑ لیے ہیں۔

پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر محمود ایاز، ڈاکٹر کامران خالد چیمہ، ڈاکٹر عارف ندیم، ڈاکٹر فائزہ بشیر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر خدیجہ عرفان، ڈاکٹر ثوبیہ قاضی، ڈاکٹر طاہر شمسی، ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر فاطمہ خانم بھی اس کا حصہ ہیں۔

میڈیکل بورڈ نواز شریف کی رپورٹس پر روزانہ اجلاس کرکے فیصلہ کرے گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان میڈیکل بورڈ میں اپنی مشاورت شامل نہ ہونے پر اعتراض کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ پنجاب کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول ہو گئی تھیں جسے محکمہ صحت کو بھجوا دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں حکومت پنجاب نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں