0

نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنا شخصی انتقام کے سوائے کچھ نہیں، حسین نواز

لندن:: سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس ہائیکورٹ اور حکمرانوں کے پاس پہنچا دی گئی ہیں، اس کے باوجود ان کی صحت پر سیاست کرنا شخصی انتقام کے سوائے کچھ نہیں ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ٹیسٹ کی کاپیاں ہائی کورٹ میں پیش کی جا چکی ہیں جبکہ انھیں واٹس ایپ کے ذریعے حکمرانوں تک بھی پہنچا دیا گیا ہے۔ نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹس میڈیکل بورڈز کے پاس بھی ہیں۔

حسین نواز نے کہا کہ میرے والد کی خرابی صحت میں میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان شخصی انتقام لے رہے ہیں۔ جو رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں، وہی حکومت کے پاس بھی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملکی مسائل کے بجائے نواز شریف اور ان کی بیٹی نظر آتے ہیں، انھیں ان ہتھکنڈوں کو چھوڑ کر عوام پر توجہ دینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں