0

نوازشریف کی رپورٹ میں دل کی شدید بیماریوں کی نشاندہی، ہسپتال داخل ہونگے

لندن:: سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف آئندہ چند روز میں ہسپتال داخل ہو جائیں گے جہاں ان کے دل کا علاج کیا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ڈاکٹر عدنان نے لکھا کہ نواز شریف کارڈیک علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہوں گے۔ ان کی حالیہ آنے والی روبیڈیم کارڈیک پیٹ سکین کی رپورٹ میں دل کی شدید بیماریوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ نواز شریف کے دل کا علاج کرنے والی ٹیم نے اہم پیچیدہ کورونری شریانوں میں رکاوٹوں کا علاج کرنے کے لئے کارڈیک کیتھیٹائزیشن کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں