0

نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان، امریکی سفارتخانے کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد:: امریکی سفارتخانے کی جانب سے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے 17 سے 18 فروری تک اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے مہاجرین سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے افغان امن عمل پر بات چیت کی۔

امریکی سفارتخانے نے کہا کہ زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے افغانستان میں تشدد میں کمی لانے کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں میں کمی سے امریکا طالبان امن معاہدے اور انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں