0

نعیم عباس رؤفی فنکاروں کے معاشی مسائل کے حل کیلئے دعاگو

کراچی:: گلوکار نعیم عباس رؤفی نے کہا ہے کہ فنکار معاشی مسائل کا شکا ر ہیں، میری دعا ہے کہ ان کے تمام مسائل حل ہو جائیں اس کیلئے حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں ساحل سمندر پر ایک شو میں پرفارمنس کے بعد نعیم عباس رؤفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرد موسم نے میوزیکل شوز میں مداحوں کی تعداد کم کر دی ہے ، ایسے میں شوز کا ارینج دن کے اوقات میں کیا جائے۔

انہوں نے کراچی شہر کو چھوڑنے کے حوالے سے کہا کہ میں ایساسوچ بھی نہیں سکتا تاہم پرفارمنس کیلئے دیگر شہروں میں قیام کرنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں