Fiza ali 0

نشے کے عادی افراد کا علاج اور کونسلنگ کی جائے: فضاعلی

لاہور:: اداکارہ اور ہوسٹ فضا علی کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد کی کونسلنگ کی جائے، یہ بری عادت انسان کو برباد کر دیتی ہے، ایسے لوگوں پر طنز کرنے کی بجائے علاج کروایا جائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ فضا علی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نشے کے عادی افراد کی حالت زار اور معاشرے میں ان کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کو بیان کیا ہے۔ فضا علی کا کہنا ہے کہ کسی بھی چیز کی لت بہت بُری چیز ہے جو انسان کو برباد کردیتی ہے ۔ ہمارے معاشرے میں عام طور پرنشے کے عادی افراد کو طنز اور توہین کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، ان افراد پرطنز کے بجائے ان کی کونسلنگ کریں۔

فضا علی نے کہا کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے اور اس سے دوچار لوگوں کو کسی بھی بیماری کی طرح طبی طور پر علاج کروانے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں