اسلام آباد:: احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے لیگی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا 28 روز کا جسمانی ریمانڈ ہوگیا، کیا 90 روزہ ریمانڈ لیں گے ؟ نیب نے کہا احسن اقبال کو 23 دسمبر کو گرفتار کیا، تحقیقات جاری ہیں، احسن اقبال کی گرفتاری کے بعد گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔