0

نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد:: نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نو منتخب چیف الیکشن کمشنر سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوگی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ حلف اُٹھانے کے بعد الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی سے حلف لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں