0

میگا منی لانڈرنگ کیس: نیب نے یونس قدوائی سمیت دیگر ملزموں کے خفیہ اثاثوں کا پتا چلا لیا

اسلام آباد:: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے میگا منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزموں محمد یونس قدوائی، اقبال میمن اور عزیر نعیم کے خفیہ اثاثوں کا پتا چلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کئی پرائیویٹ کمپنیوں میں بڑے شیئر ہولڈرز ہیں۔

تفصیل کے مطابق نیب کی جانب سے سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور ایکسائز آفس کو لکھے خطوط کا جواب موصول ہو گیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے اہم ملزم محمد یونس قدوائی کے خفیہ اثاثوں جبکہ اقبال میمن اور عزیر نعیم کے خفیہ شیئرز اور گاڑیوں کا پتا لگا لیا ہے۔ ملزمان جعلی اکاؤنٹس اور پارک لین سمیت دیگر کیسز میں نامزد ہیں۔

ملزمان کئی پرائیویٹ کمپنیوں میں بڑے شیئر ہولڈرز ہیں۔ یونس قدوائی اور عزیر نعیم کے نام پر کرولا گاڑیاں بھی ہیں۔ ملزمان ثناء پرائیویٹ لمیٹڈ، تعمیر مشرق لمیٹڈ اور پرتھنیون لمیٹڈ سمیت دیگر نجی کمپنیوں میں شیئر ہولڈرز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں