لاہور: میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ مکمل کرلیا ہے جس کے بعد حکومت پنجاب کو ان کی صحت سےمتعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔
9 رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ مکمل کرلیا ہے، سروسزاسپتال لاہور میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے بون میرو ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آگئی ہے، میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے، ان کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے، نوازشریف کو کینسر کا مرض لاحق نہیں۔ میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹرز نے نواز شریف کو فوری طور پر آئی وی آئی جی انجکشن لگا دیاہے، ذرائع کے مطابق اس انجکشن سے خون کے خلیوں کی تعداد، قوت مدافعت بہتر ہوگی۔ نواز شریف کو لاحق بیماری کی تشخیص کے لئے میڈیکل بورڈ ان کے مزید ٹیسٹ کے لئے پی کے ایل آئی شفٹ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
0