0

میرے لئے مرد اور خواتین دونوں قابل احترام ہیں: حریم فاروق

اسلام آباد:: اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ ان کی نظر میں مرد اور خواتین دونوں قابل احترام ہیں۔ خود کو خلیل الرحمن قمر کی مداح قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمن قمر اور ماروی سرمد کے تنازع کے علاوہ معاشرے میں بہت سے مسائل ہیں جن پر بات کرنے کی ضرورت ہے اور آج کامعاشرہ اچھے اور برے سے بخوبی آگاہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ زندگی کے برے اورا چھے تجربات سے بہت کچھ سیکھتی ہیں اور خود کو ہر حال میں مثبت رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ خلیل الرحمن قمر کی بہت بڑی مداح ہیں لیکن ان کے ساتھ ابھی کام نہیں کرنا چاہتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں