اسلام آباد:: مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے جس میں غذائی اشیا کی فراہمی اور قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن، کامرس، نیشنل فوڈ سیکورٹی، ایف بی آر، متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
وزارت خزانہ نے کہا ملک میں اہم غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں ہے، قیمتوں میں کمی کے لیے ضلعی اور صوبائی انتظامیہ کو مزید بہتر کردار ادا کرے، رمضان میں چیزوں کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے حوالے سے بھی غور جاری ہے۔