لندن:: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مہنگائی میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کا مطلب معاشی پالیسیوں کی ناکامی ہے۔
صدر مسلم لیگ میاں شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مہنگائی کا سونامی پاکستان کی معیشت کھا گیا۔ شہروں سے زیادہ دیہی علاقوں کے عوام مہنگائی سے پس کر رہ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ زرعی ملک کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔ مزید اٹھارہ فیصد پاکستانیوں کا غربت کی لکیر سے نیچے جانا معاشی تباہی اور بربادی کے اثرات ہیں۔ سفید پوش طبقے کا عزت سے رہنا ناممکن بنا دیا گیا ہے۔