0

مہارت سے رگ تلاش کرنے اورخون نکالنے والا روبوٹ ایجاد

ٹرینٹون:: امریکی ماہرین نے ایسا میڈیکل روبوٹ ایجاد کر لیا ہے جو انسانوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہارت سے رگ تلاش کرنے اور درست مقام سے خون نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بعض اوقات خون عطیہ کرنے والے افراد کی رگ تلاش کرنے میں مشکل پیش آتی ہے اورکئی بار سوئی چبھوئی جاتی ہے جو تکلیف کا باعث بنتی ہے، بعض اوقات یہ سوئی رگ کی بجائے مختلف مقام پر داخل کرنے سے خون گوشت کے اندر بہنے اور انفیکشن کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

یہ روبوٹ بطورِ خاص ایسے ہی لوگوں کی تکلیف کم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ یہ روبوٹ رگ تلاش کرنے کیلئے الٹراساؤنڈ کا استعمال کرتا ہے اور مخصوص الگورتھم سے استفادہ کرتے ہوئے مطلوبہ رگ کو شناخت کر لیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں