0

مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس شروع

اسلام آباد:: جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس شروع ہو گئی ،اے پی سی میں آئندہ کی حکمت عملی بنائی جائے گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی (ایف)کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کے اے پی سی شروع ہو گئی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ شریک ہیں ،ان کے علاوہ آفتاب شیرپاﺅ،محمود اچکزئی، میاں افتخاراور امیر حیدر ہوتی بھی شریک ہیں ،مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال ،مریم اورنگزیب اورامیر مقام نے اے پی سی میں شرکت کی،اے پی سی میں آئندہ کی حکمت عملی بنائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں