0

مودی سرکار کی پالیسیاں نامنظور، بھارت میں شہریت کے متنازع بل کیخلاف احتجاج جاری

نئی دہلی:: ہندوستان کے مسلمانوں نے مودی سرکار کی پالیسیاں نامنظور کر دیں، شہریت کے متنازع بل کے خلاف احتجاج آج بھی جاری ہے، چنائے میں ہزاروں افراد نے سیکرٹریٹ کی جانب مارچ کیا۔

بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے، چنائے میں ہزاروں افراد سڑک پر نکل آئے اور سیکرٹریٹ کی جانب مارچ کیا، اس دوران شرکاء نے ترانہ پڑھا اور مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے سڑک بھی بلاک کر دی، بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے خلاف گزشتہ ماہ سے ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے شاہین باغ میں دھرنا دیئے مظاہرین پر ایک انتہا پسند ہندو نے فائرنگ بھی کی تھی جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والا نوجوان خوش قسمتی سے بچ گیا تھا۔ مودی کی ہندوتوا خیالات والی جنونی پارٹی بی جے پی کے رہنما بھی مسلمانوں کو وقتا فوقتا دھمکیاں دیتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں