اسلام آباد:: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی پولیس بربریت کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہے، مودی سرکار مسلم کش ایجنڈے پر گامزن ہے، بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دنیا کب تک انتہا پسند مودی کے فاشسٹ اقدامات پر خاموش رہے گی، بھارتی حکومت ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے، مبالغہ آمیز نہیں کہ وزیراعلیٰ اتر پردیش نے اقلیتوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں بھارتی اخبار کے آرٹیکل کا حوالہ بھی دیا جس میں نفرت کی پالیسیوں پر تنقید کی گئی۔ جس کے مطابق پولیس کا تعصب اور اقلیتوں کے خلاف تشدد غیر معمولی ہے، جان بوجھ کر اقلیتوں پر حملہ کیے جا رہے ہیں۔
0