0

ملک بھر میں کرونا سے 15 اموات، 24 گھنٹوں میں 45 نئے کیس سامنے آگئے

لاہور:: ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 15 ہو گئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران 45 نئے کیس سامنے آ گئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 593 مریض رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں 502، خیبرپختونخوا 192 اور بلوچستان میں 141 افراد متاثرہوئے۔ تھائی لینڈ سے آئے تمام 170 پاکستانی کلیئر قرار دئیے گئے۔

کرونا آؤٹ آف کنٹرول، مریضوں کی تعداد میں اضافہ، ملک میں کیسز کی تعداد ایک ہزار593 تک پہنچ گئی۔ اب تک 15 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 593 کیس رپورٹ ہوئے، سندھ میں بھی 502 افراد میں تصدیق ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں 192، بلوچستان میں 141 متاثرین سامنے آئے۔ اسلام آباد میں بھی مزید 43 کیس رپورٹ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 116، آزاد کشمیر میں 6 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 28 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تھائی لینڈ سے آئے تمام 170 پاکستانی کلیئر قرار دئیے گئے، کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت مل گئی، مسافروں نے بہترین انتظامات پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

سندھ میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے وضاحت جاری کردی، شہروں میں واقع پٹرول پمپس صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک کھلیں گے، ہائی ویز پر قائم پٹرول پمپس بھی کھلے رہیں گے جبکہ ٹائر پنکچر کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں