ملتان:: لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے جمشید دستی کی 20 فروری تک حفاظتی ضمانت منظو کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جمشید دستی کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں جمشید دستی کی غیر قانونی حراست کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مظفر گڑھ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہیں، جمشید دستی کو ابھی رہا کیا جائے۔