ملازمین نے پیسوں کی لالچ میں تین مالکان کو تیز دار آلے سے قتل کردیا۔ وزیر آباد کے علاقہ پٹھانوالی میں ملازمین اپنے مالکان کا پیسہ چورانے گئے اور اس دوران انہوں نے دو سگے بھائیوں اور بھتیجے کو قتل کردیا۔واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور بھتیجا شامل ہیں اور مقتولین ذکا اللہ اور شفاعت اللہ دونوں بھائی کونسلر بھی رہ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مالکان نے سترہ ایکڑ اراضی بیچ کر پیسے گھرمیں رکھے ہیں اور بھاری رقم ہتھیانے کی نیت سے گھر میں گھس کر حملہ کرکے ذکا اللہ، شفاعت اللہ اور عتیق کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اورملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔