سرینگر:: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو آج 169 روز ہو گئے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارت کی فوجی دہشت گردی، ایک گاؤں کو گھیرے میں لے کر بھارتی فوج نے نوجوانوں کو شہید کیا۔ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ اور کیمیکل گن پاوڈر استعمال کیا، غاصب فوج نے ایک گھر کو کیمیکل گن پاوڈر سے تباہ کر دیا۔ بھارتی فوج علاقے میں گشت کر کے خوف و ہراس بھی پھیلاتی رہی۔
مقبوضہ وادی میں زندگی آج بھی قید ہے، 169 روز سے دکانیں، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے، تعلیمی اداروں پر تالے پڑے ہیں۔ مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ مظالم کے باوجود حق خودارادیت کیلئے پرعزم کشمیریوں نے بھارت کے خلاف مظاہرے کیے۔