پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کو نامعلوم گاڑی ٹکر مار کر فرار ہو گئی ،خواجہ عمران نذیر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کو نامعلوم گاڑی ٹکر مار کر فرار ہو گئی ،خواجہ عمران نذیر کو سر پر گہرے زخم آئے،
مسلم لیگ نون لاہور کے جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کی لاہور کینٹ راحت بیکری کے چوک میں کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئے ،اُنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال میں لیجایا گیا جہاں ان کے سر پر 12 ٹانکے لگے ہیں۔ خواجہ عمران نذیر کی گاڑی سرخ اشارے پر کھڑی تھی کہ دوسری طرف سے آنے والے نامعلوم ویگو ڈالے نے تیز رفتاری کے ساتھ ان کی گاڑی کو ٹکر ماری اور فوری رفو چکر ہو گیا ۔خواجہ عمران نذیر کے زخمی ہونے کی خبر پر مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے مبینہ کار حادثے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےمکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔