0

مسلم لیگ (ن) کا نیب کاروائیوں کیخلاف پر ہر فورم پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ

لاہور:: مسلم لیگ (ن) قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارروائیوں کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اہم فیصلہ میاں شہباز شریف کے زیر صدارت پارٹی کے اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ نیب ترمیمی مسودے کے حوالے سے حکومت نے اپوزیشن سے ابھی کوئی رابطہ نہیں کیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئین میں ترمیم کے لیے جب کوئی حکومتی اعلان ہو تب ہی (ن) لیگ اپنا ردعمل دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کی رابطہ کار کمیٹی نے شہباز شریف کو بریفنگ دی کہ نیب ترمیمی مسودہ ابھی تک حکومت نے اپوزیشن کو نہیں دیا۔ اجلاس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف کو طلب کئے جانے اور دیگر لیگی اراکین کے خلاف متوقع کاروائیوں کی صورت میں مکمل احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئین میں ترمیم کے لیے جب کوئی حکومتی اعلان ہوگا تب ہی (ن) لیگ اپنا ردعمل دے گی جبکہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن پر حکومتی کارکردگی پر انہیں آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں