لاہور:: چودھری مونس الہیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جہانگیر خان ترین کو اتحادیوں کے معاملات سے کیوں ہٹایا گیا؟
انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی اپنے ہاتھوں سے معاملات کو خود کیوں سبوتاژ کر رہی ہے۔ جہانگیر ترین، پرویز خٹک اور شہزاد ارباب پر مشتمل کمیٹی کے ساتھ مثبت پیش رفت ہو رہی تھی۔
یاد رہے اتحادیوں کے معاملات پر بنائی گئی کمیٹی سے جہانگیر خان ترین کو ہٹائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس پر اتحادی تھوڑا نالاں نظر آئے۔
اس سے قبل چودھری پرویز الہیٰ بھی اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ حکومت اتحادیوں سے سوتن کی طرح برتاؤ نہ کرے۔