0

مستقبل کی حکمت عملی: فضل الرحمان نے پی پی اور ن لیگ کو مشاورتی عمل سے نکال دیا

اسلام آباد:: مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کردار سے مایوس ہوگئے، مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کے عمل سے نکال دیا اور اپوزیشن کی دیگر سیاسی جماعتوں کو آج شام گھر بلا لیا۔

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں محمود اچکزئی، حاصل بزنجو، آفتاب شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر اور مولانا اویس نورانی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الر حمان آزادی مارچ، اے پی سیز اور آرمی ایکٹ کی حمایت کرنے پر پی پی اور ن لیگ کے کردار سے مایوس ہوئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان پی پی اور ن لیگ سے مشاورت کے حوالے سے بھی چھوٹی جماعتوں سے بات کریں گے جبکہ حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے حوالے سے چھوٹی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں