0

مستحق افراد کو احساس پروگرام کے تحت مفت اثاثہ جات فراہم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:: حکومت نے مستحق افراد کو احساس پروگرام کے تحت مفت اثاثہ جات فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گائے، بکریاں، رکشے، ٹھیلے اور دکانوں کے لیے مفت سامان فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعظم 21 فروری کو جنوبی پنجاب سے احساس اثاثہ جات سکیم کا آغاز کریں گے، 375 پسماندہ یونین کونسلز میں ایک لاکھ 76 ہزار خاندان مستفید ہوں گے، ابتدائی طور پر 23 اضلاع میں 15 ارب روپے تقسیم ہوں گے، فی خاندان 60 ہزار روپے تک کے اثاثے مفت دیئے جائیں گے۔60 فیصد خواتین اور 30 فیصد نوجوانوں اثاثہ جات پروگرام سے مستفید ہوں گے، احساس اثاثہ جات پروگرام میں مستحق افراد کو ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا مستحقین کا تعین احساس پروگرام کے غربت سروے کے تحت کیا جائے گا، منصوبے میں خیبرپختوخوا کے 10، پنجاب کے 3، سندھ کے 7 اور بلوچستان کے 3 اضلاع شامل ہیں، منصوبے سے لاکھوں بے روزگار افراد کو روزگار میسر آئے گا، پروگرام غریب ترین افراد کے لیے باعزت ذرائع آمدن بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں