کراچی:: چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ قومی ایشوز پر آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں گے، ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے، صادق سنجرانی کا آنا دوستی کی بنیاد پر ہے. ۔
ایم کیو ایم ناراضگی کے بعد ماننے میں نہیں آ رہی، معاملہ سلجھانے چئیرمین سینٹ میدان میں آ گئے۔ صادق سنجرانی نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کی جس میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری، امین الحق اور عامر خان شامل تھے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے صادق سنجرانی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا، چئیرمین سینٹ کی فرمائش پر قورمہ اور کراچی کی خاص حلیم منگوائی گئی جبکہ میٹھے میں گاجر کے حلوے سے تواضع کی گئی۔